بابر اعظم کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانی کپتان کو مشورہ دے دیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی انجری کے باعث  زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاوَ کی انجری کا شکار ہیں جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو ڈبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ کل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور بنائے۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *