سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا اعزاز علیم ڈار کے نام لیکن انہوں نے اپنی یہ کامیابی کس کے نام کر دی ؟ زبردست اعلان

پاکستان کے مایہ ناز انٹر نیشنل ایمپائر علیم ڈار نے 210 میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے ایمپائر بن گئے ہیں اور عالمی ریکارڈاپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے ایمپائر روڈی کورٹزن کا سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ توڑاہے ، علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے والے ایمپائر بن گئے ہیں ۔

رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے بتایا کہ سب سے پہلے میں 210 ون ڈے انٹرنیشنل پورے کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتاہوں اس کے بعد پاکستانی کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی اور اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ۔ علیم ڈار کا کہناتھا کہ میں تمام پاکستانیوں کا بھی شکرگزار ہوں جو کہ میرے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں ،میری فیملی نے میرے کیریئر میں بہت سپورٹ کیا ہے ، میری تمام کامیابیاں میں اپنے والدین کے نام کرتاہوں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.