جنت مرزا کی چھوٹی بہن نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا

کراچی (این این آئی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ بڑی بہن جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ فالوروز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنی بڑی بہن جنت مرزا کی طرح لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔چھوٹی بہن کی کامیابی پر جنت مرزا نے اْنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے انسٹاگرام اکائونٹ کا سکرین

شاٹ شیئر کیا ہے۔انسٹا سٹوری میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میں تمہاری اس کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب اس خوشی کے موقع پر تم مجھے پارٹی دو’۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.