مودی کا جو یار ہے، ایاز صادق غدار ہے۔۔ حلقہ NA-129 کی سڑکوں پر لیگی رہنما کیخلاف بینرز لگ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) حلقہ این اے 129 کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف بینرز لگ گئے

بینرزمال روڈ، شادمان، چیئرننگ کراس اور مختلف علاقوں میں اویزاں کیے گئے ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، کلب چوک اور دھرم پورہ میں بینرزا ور پینا فلیکس لگ گئے۔ بینرز محب وطن عوام این اے 129 کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر ایاز صادق کو ابھینندن سے تشبہہ دی گئی ہے جبکہ ایاز صادق غدار وطن مردہ باد بینرز پر تحریر ہے۔ ایاز صادق کے خلاف بینرز لگنے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ پینافلیکس کہاں تیار کروائے گئے ،سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں ،مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آ جائیں ،اپنے گھر کو نفرت، انتقام اور دشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *