زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، شاداب اور حارث سہیل کیا دوسرے ون ڈے میں کھیلیں گے؟

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے 154 ڈاٹ بالز کھیلنے کے بعد سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم کو کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف جمعے کو کھیلے گئے ون ڈے میں 154 ڈاٹ بالز کھیلنے کے باوجود 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر 66 سالہ مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ٹیمیں ڈاٹ بالز کھیلتی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم اس کے باوجود 281 رنز بنا کر یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہی کیوں کہ زمبابوے کی بیٹنگ لائن اپ یا ٹیم اتنی مضبوط نہیں ہے ۔مائیکل ہولڈنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو اس صورتحال کا قریب سے جائزہ لینے کا بھی مشورہ دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی بلے باز کریز پر کھڑا ہو اسے سنگلز لینے اور سکور بورڈ چلانے کا ہنر سیکھنا چاہیئے، کوچز کو بھی اس صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضروت ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ سیکھ لیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.