ثانیہ کا اذہان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

بھارتی ٹینس اسٹار، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اذہان کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ اذہان کی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.