لاہور جلسے سے قبل (ن) لیگ میں پھوٹ پڑگئی۔!! آپسی اختلافات میں اضافہ، پول کُھل کر سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی میں اختلافات کی دراڑیں پڑ گئیں ، شہر کے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے آپسی اختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی اور ایم پی اے اپنے ہی حلقوں میں ایک ساتھ بیٹھنے سے انکار کرنے لگے۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کے حلقوں کی سطح پرلیگی کارکنان سے اجلاس،شہرکےارکان اسمبلی کے اختلافات کھول کرسامنےآنےلگئے، ایم این اےملک ریاض اورایم پی اے غزالی سلیم بٹ نے اکھٹے بیٹھنےسےانکار کردیا، غزالی سلیم بٹ نےحلقہ پی پی ایک سوپینتالیس کی علیحدہ میٹنگ کرلی توایم این اےملک ریاض نےبھی پی پی ایک سوچوالیس کی میٹنگ میں دوسرےحلقہ کےکارکنان کوبلاکرمیٹنگ کرلی،قیادت ارکان اسمبلی کےاختلافات کوحل کروانےکی بجائےخاموش دیکھائی دی۔

ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کا ایک ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کےحلقہ کےکارکنان کی علیحدہ میٹنگ ہوئی جس میں ایم این اے ملک ریاض شامل نہیں تھےجبکہ دوسری جانب آج پی پی ایک سوچوالیس ایم پی اے سمیع اللہ خان کےحلقہ کی میٹنگ تھی جس میں ایم این اےملک ریاض نے پی پی ایک سوپینتالیس کےکارکنان کوبھی بلوالیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *