35 برس تک حاملہ رہنے والی خاتون ، پوری دنیا کے ڈاکٹر گھبرا ہٹ کا شکار

الجائرز (ہاٹ لائن ) شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں ایک 73سالہ خاتون کے پیٹ میں درد ہوا، جب وہ ڈاکٹروں کے پاس گئی تو پیٹ میں ایک ایسی چیز کا انکشاف ہواکہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کے پیٹ میں مردہ بچہ موجود تھا ۔ حیران کن بات یہ تھی کہ یہ بچہ گزشتہ 35سال سے اس کے پیٹ میں تھا جس کا وزن 2کلوگرام تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق 35سال قبل خاتون حاملہ ہوئی لیکن جب وہ 7ماہ کے حمل کو پہنچی تو بچہ سوکھ گیا اور اتنے عرصے سے اس کے پیٹ میں رہا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو اس سے قبل کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں آیا اور اس نے نارمل زندگی گزاری۔ واضح رہے کہ یہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ میڈیسن کی تاریخ میں اس طرح کے 300واقعات اب تک منظرعام پر آ چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.