عمر اکمل کیس، عالمی ثالثی عدالت میں کرکٹ بورڈ کی درخواست منظور

 کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویڈیو لنک سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے خلاف پی سی بی کی ویڈیو لنک سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف سماعت دسمبر میں ہونے کا امکان ہے، عمر اکمل کو 2 نومبر تک اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے خلاف سماعت دسمبر میں ہونے کا امکان ہے، عمر اکمل کو 2 نومبر تک اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔

پی سی بی نے عمر اکمل کی 18 ماہ کی سزا کو عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کررکھا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.