’’حضرت محمدؐنے فرمایا: رحم دلی ایمان کی علامت ہے‘‘ عید میلاد النبیؐ پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کےپیغام نے تمام مسلمانوں کا دل جیت لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدمیلاد النبیؐ مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹر نر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر عید میلاد النبیؐ کا کارڈ شیئر کیا ، اور پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان، برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے اس موقع پر حضرت محمدؐ کے الفاظ یاد آرہے ہیں کہ ’’ آپ ؐ نے فرمایا : رحم دلی ایمان کی علامت ہے ، آپؐ نے فرمایا جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ۔

دوسری جانب آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں عید میلادالنبیؐ آج اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر علی الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، نعتیہ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے گئے۔مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔شافعِ روزِ جزا، سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمین ﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جا رہا ہے۔ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں، جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی پُرنور محافل کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے شہر شہر قریہ قریہ برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.