آج بھی فواد خان کو پسند کرتی ہوں۔۔۔!!!اداکارہ ایمن خان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عشق تماشا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبصورت اداکارہ ایمن خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آج بھی ورسٹائل اداکارفواد خان کو پسند کرتی ہیں خواہ کہ ان کی شادی ہوچکی ہے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں

نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ سے ایک سوال کیا گیا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس کا جواب دیتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ ’مجھے اقراءعزیز کے ملنے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ جب بھی ملتی ہیں تو بہت ہی پر جوش انداز سے چیختے ہوئے ملتی ہیں۔‘ایک مداح نے ایمن خان سے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی مشہور شخصیت ہے جو انہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھی، اس سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جو کہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔اداکارہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو، اس سوال کے جواب میں ایمن نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’منیب بٹ (اداکارہ کے شوہر) نے انہیں ڈرامہ سیریل باندی میں بہت تنگ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں لڑکے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔‘یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ دو سال قبل 22 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ایمن خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹا گرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 75 لاکھ فالورز ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *