‘انجری سے چھٹکارا پانے میں کس نےمدد کی؟ نسیم شاہ کاانکشاف ہرآنکھ نم کر دے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ 2 برس قبل کمر کی تکلیف کاشکار ہو ئے تھے اور ان کا کیریئر وقت سے قبل ہی خدشات کا شکار ہونے لگا تھا ۔

نسیم شاہ نے انجری سے نجات پائی اور انڈر 19 ٹیم کا حصہ بنے جس کے بعد پھر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے اور پی ایس ایل 5 کھیلنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کرکٹ میں واپسی کا سارا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے بڑی ہمت دلائی۔ مجھے یاد ہے کہ میری والدہ کو کرکٹ کا کچھ علم نہیں تھا،

بس وہ یہ جانتی تھیں کہ میں بیمار ہوں اور کھیل نہیں سکتا، وہ کہا کرتی تھیں کہ کبھی ہمت نہ ہارنا، اللہ پر یقین رکھنا، دل سے محنت کرنا نیت صاف رکھنا کامیابی ضرور قدم چومے گی

Sharing is caring!

Comments are closed.