روزانہ5دانے اس چیز کے کھائیں اور پھر اپنی طاقت چیک کریں ۔۔ اگلا بندہ بھی کہے گا کہ بس ۔۔ اور نہیں ۔

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ویسے تو ہمارے یہاں کھجور کا استعمال عموماً رمضان کے مہینے میں روزہ افطار کرنے کےلیے کیا جاتا ہے لیکن امریکا سے لے کر یورپ تک میں ہونے والی جدید طبی تحقیقات سے کھجور کے نت نئے طبی فوائد سامنے آرہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم روزانہ صرف مٹھی بھر کھجوریں (5 سے 7 کھجوریں) کھا لیا کریں تو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اب تک کی طبّی تحقیقات میں کھجور کو 40 مختلف بیماریوں یا طبّی مسائل کے علاج میں براہِ راست یا اہم طور پر مفید پایا گیا ہے جبکہ باقاعدگی سے کھجور کھانے کے طبّی اثرات جسم کے تقریباً ہر حصے پر واضح دیکھے جاچکے ہیں۔

رگوں میں سختی کا علاج؛ کھجورعمر رسیدگی اور بد احتیاطی کے نتیجے میں رگوں کے اندر چکنائی اور دوسرے مضر مادّے جمع ہوجاتے ہیں جو ان میں غیر ضروری سختی کی وجہ بنتے ہیں۔ رگوں کی یہی سختی آگے چل کر دل اور شریانوں کی متعدد بیماریوں کی بنیاد بن جاتی ہے۔

البتہ اسرائیل میں کیے گئے ایک طبّی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ صرف ایک کھجور کھانے کی عادت ڈال لی جائے تو اس سے رگوں میں سختی نہیں ہوتی اور جو لوگ رگیں سخت ہوجانے کی کیفیت میں مبتلا ہوں، انہیں بھی اس سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

اس کا ایک واضح مطلب یہ ہوا کہ روزانہ صرف ایک کھجور کھانے سے آپ دل کی درجنوں بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کھجور سے ہائی بلڈ پریشر پر کنٹرول:ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کیے گئے ایک اور مطالعے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ صرف 3 سے 4 کھجوریں (ہفتے میں 22 سے 30 کھجوریں) کھاتے ہیں انہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت بھی بہت کم ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.