پاکستانی روپیہ کی قدر وقیمت میں اضافہ ہونے لگا ،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی (این این آئی )انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید38پیسے کی کمی سے160.70روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید38پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.88روپے سے گھٹ کر160.45 اور قیمت فروخت161.08روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 160.80روپے سے گھٹ کر160.30روپے اور قیمت فروخت 161.10روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی۔دیگر

کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپے70پیسے کی کمی سے188.70روپے سے گھٹ کر187روپے اور قیمت فروخت 190.70روپے سے گھٹ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید208.25روپے سے گھٹ کر207روپے اور قیمت فروخت210.25روپے سے گھٹ کر209روپے ہوگئی۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.