40کروڑ روپے کیش، 10کروڑ کا زیور،DHA میں دو کنال کا گھر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق شادی کے بندھن میں بند ھ گئی ہیں۔ اور اب ان کے شوہر کے حوالے سے بھی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر گردش کرتی ہوئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق ایم این اے کشمالہ طارق نے اسلام آباد کے

بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے مالک وقاص خان سے شادی کر لی ہے۔ وقاص خان نے کشمالہ طارق کو دو ملین یورو کیش (پاکستانی تقریباً 40کروڑ روپے)، ڈی ایچ اے لاہور کے فیز ٹو کے آر بلاک میں دو کنال کا گھر، دس کروڑ روپے کی جیولری، ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر 2020ماڈل جبکہ ایک 2020 ماڈل ہی کی ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک موبی لنک کوبھی ڈیفالٹر قرار دے کر اس کا آفس سیل کردیا گیا ہے۔ موبی لنک جیز پر الزام ہے کہ اس نے 25ارب روپے سے زائد کی ٹیکس کی رقم ادا نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد شکیل بابر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیکشن 48 آف دی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے آفس کو سیل کردیا ہے، حکم کی عدم تعمیل یا انحراف کو انکم ٹیکس اتھارٹی کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کے مترادف سمجھا جائے گا اور انکم ٹیکس آرڈیننس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 196 کے تحت جرمانے کی سزا یا ایک سال کی سزا بھی دی جا سکتی ہے یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔‎

Sharing is caring!

Comments are closed.