پاک بحریہ نے دشمن پر لرزہ طاری کردیا جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کے کامیاب مظاہرے

کراچی( آن لائن )پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کی مشقیں کی گئی ہیں، جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا

اور کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.