عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، بڑی اجازت مل گئی‎

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک / نیوز ایجنسیاں )عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی حکومت نے شاندا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے یکم نومبر سے بین الاقوامی زائرین کو عمرے کی کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی کم شدت والے ممالک کے زائرین کو عمرہ کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت ہو گئی، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کورونا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی آسانی کیلئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کروا دی ،سعودی عرب کی وزارت

حج کے چیف پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر ڈاکٹر عمرالمدہ کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ اعتمرنا ناصرفکاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ابتدائی مرحلے کا آغاز اعتمرنا ایپ کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنیکی اجازت ہوگی۔سعودی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔دریں اثنا عودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم نومبر 2020 سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی وزارت حج کا کہناہے کہ عمرہ کھولےجانے سے سعودی عرب میں موجود پانچ سو قریب عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا۔ وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کریں ، وزارت حج و عمرہ نے خارجی عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جن کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والوں ہی کو عمرہ کی اجازت دی جائیگی۔ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کوڈ 19 وائرس سے پاک ہیں۔ سرٹیفکیٹ عمرہ زائر ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جس سعودی حکومت کے پینل پر موجود ہیں۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ایک بنیادی شرط یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ کے لیے نمونہ لینے اور زائر کے سعودی عرب پہنچنے میں 72 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ لگا ہو۔ اس پابندی کے ساتھ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ جن میں مسجد الحرام ،عمرہ اور نماز ، نیز مسجد نبوی صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کروانی ہے۔ یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائیگی۔ ہر عمرہ زائر کے پاس مملکت سے وطن واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ رہائشپر ہی تین وقت کے کھانے کی سروس حاصل کرنے کی یقین دہانی بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ عمرہ زائرین کا ہر گروپ پچاس افراد پر مشتمل ہوگا۔ جس کے ساتھ ایک گائیڈ بھی متعین کیا جائیگا۔ جو عمرہ زائرین کے ٹکٹ ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور پیکیج کو بک کروا سکے۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.