درخواست دائرکردی گئی ہے

ترک صدر نے گستا-خ رسول صلى الله عليه وسلم گیرٹ وائیلڈر کیخلاف فوجداری مقد-مے کی درخواست دائر کر دی

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والا شد-ت پسند سیاستدان گیرٹ وائیلڈر متعدد مواقعوں پر حضرت محمدصلى الله عليه وسلم کی شان میں گستا-خی کر چکا

انقرہ (  27 اکتوبر2020ء) ترک صدر نے گستا-خ رسول صلى الله عليه وسلم گیرٹ وائیلڈر کیخلاف فوجداری مقد-مے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے تمام مسلمان رہنماوں پر بازی لے گئے ہیں۔

طیب اردگان کی جانب سے گستا-خ رسولصلى الله عليه وسلم گیرٹ وائیلڈر کیخلاف فوجداری مقد-مے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ ڈچ سیاستدان نے ان کی تض-حیک کی ہے۔ گیرٹ وائیلڈرس مسلم مخا-لف نسل پر-ست سیاست دان کے طور پر مشہور ہے۔ اس نے ہفتے کے روز صدر اردگان کی تصویر والا ایک کارٹون پوسٹ کیا تھا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا: ’’دہش-ت گر-د‘‘۔ پھر گزشتہ روز اس نے ایک ڈوبتے جہاز کی تصویر پوسٹ کی،اس پر ترکی کا قومی پرچم لہرا رہا تھا اور اس کے ساتھ انھوں نے یہ لکھا تھا کہ’’بائی بائی اردگان ، ترکی کو نیٹو سے نکال باہر کرو۔ ‘‘ طیب اردگان کے وکلاء نے اس اشتعا-ل انگیز-ی کے ردعمل میں منگل کے روز انقرہ میں پراسیکیوٹرز کے ہاں ایک قانونی درخواست دائر کی ہے اور اس میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترکی کی عدالتوں کو اس معاملے کی سماعت کا اختیار حاصل ہے کیونکہ ملک کے صدر کی توہین کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.