بریکنگ نیوز: ملک ریاض کے ششکے ختم ۔۔ ۔ بحریہ ٹاؤن کی بجلی منسوخ کردی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کو بجلی کی ترسیل (ڈسٹری بیوشن) کا لائسنس منسوخ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر منسوخ کیا گیا۔علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطاب بحریہ ٹاؤن کو 24 اکتوبر 2010 کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا کہ ‘اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2012 میں پٹیشن دائر کی گئی’۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 جون، یکم جولائی اور 29 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹری بیوشن کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لائسنسن کا اطلاق 16 اکتوبر ہوچکا۔علاوہ ازیں نیپرا نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو بحریہ ٹاؤن کےبجلی نظام کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کردی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.