اپنی ماں سے وعدہ کر کے آیا تھا کہ آج میری آخری لڑائی ہو گی۔۔۔۔کہہ کر نامور و مشہور زمانہ کھلاڑی نے کھیل کے میدان کو الوداع کہہ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) یو ایف سی چیمپئن شپ کے اہم کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، یو ایف سی چیمپئن شپ خبیب نارموگو دو نے دبئی میں اپنے دفاع کا میدان مارتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی سپورٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔روسی نژاد باکسر نے اپنے شاندار کیرئر کا

اختتام بھی بھرپور کامیابی کے ساتھ کیا ہے۔کیونکہ اگر خبیب کے اسکور بورڈ یا کامیابی بورڈ کی طرف دیکھا جائے تو وہ 29-0ہے جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد خبیب نے اسٹیل رنگ میں قدم رکھا تھااور اپنے والد کے پیشے کی لاج رکھتے ہوئے اپنا ہاتھ ہمیشہ بلند رکھا۔خبیب آج اپنے آخری معرکے میں بھی اسی قدر چست نظر آیا کہ جتنا وہ یو ایف سی254 میں تھا۔ناقابل شکست خبیب نے آخری مقابلے میں اپنے حریف جسٹن کو شکست دی۔رنگ میں اترتے ہوئے پہلی فرصت میں خبیب نے جبڑوں اور باڈی پروار کیے اور اپنے حریف کو گراکر رکھ دیا مگر دوسرے راﺅنڈ میں اس نے اپنی حکمت عملی بدلتے ہوئے اسے نیچے گرایااور اس کی سانس روک دینے جیسا کام کیا۔اس کے بعد جسٹن کی ہمت جواب دے گئی اور وہ مقابلے میں ناک آﺅٹ ہو گیا۔پنڈال شور سے گونج اٹھا مگر خبیب کی آنکھوں سے خوشی اور کامیابی کے آنسو کی لڑی چھلک پڑی۔اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹن گویا ہوئے”الحمداللہ یہ میری آخری فائٹ تھی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کبھی اپنے والد کے بغیر اب یہاں واپس آﺅں۔جب یو ایف سی نے مجھے جسٹن کے ساتھ مقابلے کے لیے کال کیا تو میں نے اپنی والدہ سے تین دن تک بات کی۔مگر وہ اس بات پر رضا مند ہونے کو ہی نہیں آ رہی تھی کہ میں مقابلے کے لیے اپنے والد کے بغیر اکیلا یہاں آﺅں۔لہٰذا میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میرے کیرئر کی آخری فائٹ ہو گی۔اب چونکہ میں وعدہ کر چکا ہوں اس لیے مجھے ہر صورت نبھانا پڑے گا۔لہٰذا یہاں یہ میری آخری فائٹ تھی۔“یوں 32سال کی عمر میں ایک بہترین فائٹر رنگ سے ریٹائرمنٹ لے کر آ گیا۔اگر خبیب کے کیرئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اس نے ٹوٹل کیرئر میں 29فائٹس لڑی ہیں اور یہ ساری کی ساری جیتی ہیں۔ان میں سے 8مقابلے اس نے ناک آﺅٹ سے جیتے ہیں،10مقابلے ججز کے فیصلوں سے اور 11مقابلے سب مشن سے جیت کر اپنے نام کیے ہیں۔لائٹ ویٹ فائٹ کی تاریخ میں خبیب کے جیسا کامیاب اور فاتح ترین فائٹر اور کوئی نہیں تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.