ہم نے یہ اتحاد بڑی مشکل سے قائم کیا ہے اور اسے قائم رکھنے کی خاطر میں ۔۔۔ بلاول بھٹو نے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ناقابل یقین پیشکش کر دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ جائے گی، میں ان لوگوں کو کہنا چاہوں گا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے تیسرے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے دو قدم آگے تو بڑھ سکتی ہے لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔انہوں نے کہا کہ مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ میں ان کو کہنا چاہوں گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹی، ہم جمہوریت کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی دو قدم آگے بڑھا سکتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک کی ساری سیاسی جماعتیں نہ صرف ایک اسٹیج پر ہیں بلکہ ایک پیج پر بھی ہیں۔ باقی سب کو بھی اسی پیج پر آنا پڑے گا ورنہ سب کچھ بگڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ہمیں روکا جائے گا ہم آگے بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام چاہے کراچی کے ہوں ، گوجرانوالہ کے ہوں یا کوئٹہ کے، سب ہی جمہوریت کی آزادی چاہتے ہیں۔ عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے آزادی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہم مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.