بریکنگ نیوز: تبدیلی آئی رے۔!! پاکستانی گلوکار علی ظفر کو کونسا اہم عہدہ مل گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گلوکار نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور سفیر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ انسٹاگرام پر علی ظفر نے تقریب کے دوران لی گئیں تصاویر شئیر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ میرے لئے یہ سب سے پُر اطمینان بخش اور سنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کو پیدا ہونے والے بیٹے کی حیثیت سے ، دونوں ہی نے اپنی زندگی کو ماہرین تعلیم کی حیثیت سے حصول اور بانٹنے کے لئے وقف کیا اور ہمیشہ ہمیں بھی اسی بات پر زور دیا ۔ گلوکار نے لکھا کہ خدا نے مجھے یہ موقع فراہم کیا سفیر کی حیثیت سے اپنی نوعیت کا پہلا نامعلوم شہر “نمل” بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.