حیدرآباد پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی روکنے کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد(این این آئی)سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار نے اپنی اور شہری کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے گاڑی میں سوار بزرگ شہری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ رکنے پر اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر ونڈ اسکرین پر پستول دکھا رہا ہے۔بعدازاں پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ

شہری کو گاڑی روکنے کا کہا تھا انہوں نے گاڑی بھگائی تو پیچھا کرکے انہیں روکا گیا۔بزرگ شہری نے واقعے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کی یوں اچانک رویے پر پریشان ہوگیا تھا اسی لیے گاڑی بھگائی۔پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.