نواز شریف (ن) لیگی رہنماؤں سے ناراض ۔۔۔۔ احسن اقبال کا حیران کن بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس امر کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف ان سے ناراض ہیں۔ نجی اخبار کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سب جھوٹ ہے کہ انہوں نے خواجہ آصف

اور رانا تنویر حسین کے ہمراہ ایسٹبلشمنٹ کے کسی نمائندے سے ملاقات کی اور لاہور میں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اجازت کے بغیر نیب کی قید میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ان کاکہناتھاکہ یہ سب من گھڑت اور ٹوسٹڈ سٹوری ہے۔۔ (ن) لیگ میں کون پھوٹ ڈلوانا چاہتا ہے یہ سب کو معلوم ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.