بھارت کن مہروں کو استعمال کر کے پاکستان میں فساد ات پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے؟وفاقی وزیر نے پول کھول دیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مہروں کے ذریعے پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتا ہوں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ میں مہروں کو بتا دیناچاہتا ہوں کہ پاکستان ہے تو آپ ہیں۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

کہ عالمی فورمز پر ختم نبوت کی بات کرنے پر ان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، ہم نے پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا،اب بھارت پاکستان میں بالواسطہ فساد پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت اقلیتوں پر ظلم ڈھانے والا انڈیا یکدم بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہوا؟ عمران خان کی ساکھ سے بھارت پریشان ہے ،بھارت نے آنکھیں دکھائی پاک فوج نے ان کے طیارے مار گرائے، کیا وجہ ہے کہ بھارت نواز شریف سے خوش ہے ،بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے ہم نواز شریف پر انویسٹ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺپر ہماری جان بھی قربان، عمران خان نے پہلی بار ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورم پر لڑا، انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے جہاد شروع کیاہے ۔وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کے خلاف مہم پر جشن منارہا ہے، مختلف کلپس بتارہے ہیں کہ بھارت پاکستان میں کیسے فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.