ملک کے دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گیا ؟ پاکستانی اپوزیشن نے فیٹف معاملے پر کس طرح عمران حکومت کی کاوشوں پر پانی پھیرا؟ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ بھارت نے نوازشریف سے اتنی محبت کی؟ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟ مراد سعید نے اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔ مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرتا تھا، حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کر کے آپ نے فائدہ پہنچایا یا نقصان؟ انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے گرائے گئے، انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں۔ مرادسعید نے کہا ہے کہ فیٹف کے متعلق قانون سازی میں اپوزیشن نے این آر او مانگا، اپوزیشن نے فیٹف پر پارلیمان میں بیٹھ کرمخالفت کی، جس سے ملک کو نقصان ہوا، بھارت فیٹف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا چاہتا ہے۔ مراد سعید نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گاندھی کا انڈیا نہیں رہا، یہ نئے دور کے ہٹلر کا بھارت ہے، بابری مسجد، سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارت میں خاموشی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا، اس پر کسی نے کچھ کہا؟ راہول گاندھی کو ایئرپورٹ پر روکا جاتا ہے، کشمیر نہیں جانے دیا جاتا، کیا آپ نے اس پلیٹ فارم سے کوئی بات کی؟ مودی کی سوچ کو بڑھاوا دے کر آپ کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں؟۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افواج اور عوام نے شر پسندی کا مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.