خواجہ آصف کے سنگین الزاماتعثمان ڈار نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی جانب سے  عائد کئے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کرانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  خط لکھ دیا ہے۔ہفتہ کے روز عثمان ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  خواجہ آصف  نے وزیر اعظم عمران خان اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ، خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت مفروضوں اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں،یہ

الزامات وزیراعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،الزامات اس قدر سنگین ہیں کہ ان میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے، وزیراعظم کے احکامات پر انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے تا کہ  کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی کی جائے۔عثمان ڈار نے   سپیکر کو لکھے گئے خط کے ساتھ خواجہ آصف کے سنگین الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.