حکومت یا اپوزیشن: 15 جنوری تک کس کی چُھٹی؟ نواز شریف کوئٹہ جلسے میں کیا سرپرائز دینے والے ہیں؟ حیران کُن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کل کوئٹہ جلسے کی تقریر پہلے سے بھی زیادہ تیز ہوگی۔

جی این این کے پروگرام “ویو پوائنٹ ” میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ ساسی مبصرین کا یہ خیال ہے کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں کراؤڈ بھی زیادہ ہوگا، ہو سکتا ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کل کی تقریر پہلے سے بھی زیادہ تیز ہو۔

سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے حالات بھی کچھ ایسے ہیں ، وہاں غیر ملکی ایجنسیاں بھی ایکٹیو ہیں ،ہو سکتا ہے کہ کوئٹہ جلسے کی تقریر پہلے سے زیادہ تیز ہو،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بار بار وہاں تھریٹ کا کہا جا رہا ہے اسی لیے وہاں جلسہ بھی دوپہر میں ہوگا۔ نواز شریف اسی بیانیے کو لے کر چلیں گی اس میں کمی نہیں ہوگی البتہ یہ ضرور ہے کہ اس میں مزید تیزی آجائے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.