اسے کہتے ہیں لیڈر کی مقبولیت۔!! کوئٹہ پہنچتے ہی مریم نواز کو روائتی لباس اور چادر کا تحفہ پیش، قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستانی صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آمد پر شیخ جعفر کی جانب سے مریم نواز کو روایتی چادر اور لباس کا تحفہ پیش کیا گیا۔

شیخ جعفر خان مندوخیل کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پیش کیے گئے روایتی پشتون لباس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے، جب کہ مریم نواز کو تحفے میں دی گئی کڑھائی اور کشیدہ کاری سے مزین شال کی قیمت 20 سے 25 ہزار روپے بنتی ہے۔

شیخ جعفر کی جانب سے یہ خصوصی پہناوئے مریم نواز شریف کیلئے ژوب سے بنوائے گئے ہیں۔ اس لباس اور شال کی تیاری کیلئے کپڑا اور سامان ملتان اور کراچی سے منگوایا گیا تھا۔ شال کیلئے بنارسی انڈین کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ سما سے خصوصی گفتگو میں جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہماری روایات ہیں کہ مہمان کو تحفہ دیتے ہیں۔ مریم نواز شریف پہلی بار کوئٹہ میرے گھر تشریف لا رہی ہیں۔ اس لیئے یہ تحائف تیار کیے ہیں۔

شیخ جعفر مندوخیل مریم نواز کو روایتی سوٹ اور شال پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کے جلسے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.