وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔ کوئٹہ میں زوردار دھماکہ،قیمتی جانی نقصان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ، 2افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ،دھماکے کی جگہ پر پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ،پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔دوسری طرف کوئٹہ ہی میں پی ڈی ایم  کا جلسہ جاری ہے، جس سے اپوزیشن سے مرکزی رہنمائوں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے ابھی خطاب کرنا ہے۔صوبائی حکومت نے پہلے ہی (نیکٹا) کی جانب

سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا اور اپوزیشن جماعتوں سے جلسہ موخر کرنے کا کہا تھا۔دھماکے کے بعد جلسے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.