کنگنا رناوت کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ۔۔۔ بالی وڈ میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی سرکار پر الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار انہیں قید میں بھیجنے کی تیاری کررہی ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے عامر خان کے ایک بیان پر تنقید کی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے

حتٰی کہ اکثر ان کی اہلیہ بھی ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتی رہتی ہیں کیوں کہ انہیں ہر وقت بچوں کی جان کی حفاظت کے حوالے سے پریشانی رہتی ہے۔کنگنا رناوت نے عامر خان کے اس بیان پر ان کی اہلیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موم بتی کے ساتھ احتجاج کرنے والے گروہ دیکھو کہ فاشسٹ لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے لیکن میں آپ لوگوں کی طرح موم بتی ہاتھ میں لیکر احتجاج کرنے والی نہیں ہوں، مجھے دیکھیں میں مہاراشٹرا کی فاشسٹ حکومت کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔کنگنا نے کہا کہ میں سوارکا، نیٹا باس اور جھانسی کی رانی جیسے لوگوں کی پیروی کرتی ہوں، جیسا تاریخ میں رانی لکشمی بائی کا قلعہ توڑا گیا تھا اسی طرح میرا گھر بھی توڑا گیا، جیسے سوارکا کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے پر قیدبھیجا گیا ٹھیک اسی طرح مجھے بھی قیدبھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کوئی عدم برداشت کے گروہ سے جا کر پوچھے کہ اس ملک میں آج تک انہوں نے کتنے ظلم سہے ہیں؟۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.