احمد شہزاد اور حسن علی کی واپسی

چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔

کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے دفاعی چیمپئن کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔اُدھر سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گےجبکہ ہیڈ کوچ باسط علی نے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا ہے۔سندھ کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی غلام مدثر کی صورت میں کی گئی ہے۔اس فیصلے سے نوجوان کھلاڑی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

وچستان نے 17سالہ نوجوان عبدالواحد بنگلزئی کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ نوجوان کرکٹرکا یہ پہلا فرسٹ کلاس سیزن ہوگا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بلوچستان کا کپتان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

عمران خان سینئر، جنید خان، صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری جیسے معروف کھلاڑیوں پر مشتمل خیبرپختونخوا کے اسکواڈ کی قیادت اشفاق احمد کریں گے۔ عادل امین کو اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں ٹاپ وکٹ ٹیکر نعمان علی رواں سال بھی ناردرن کی قیادت سنبھالیں گے۔ہیڈ کوچ محمد وسیم نے 23 سالہ نوجوان بیٹسمین ذیشان ملک کو ان کا نائب مقرر کیا ہے۔

سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے، حسین طلعت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سیکنڈ الیون کا پہلا راؤنڈ کھیلنے والے سلمان علی آغا کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تمام چھ اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ آج کراچی میں شروع ہوگی جو کل تک جاری رہے گی۔انہیں اپنے دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی ببل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔تمام اسکواڈز جمعہ اور ہفتہ کو تین مختلف وینیوز (نیشنل اسٹیڈیم کراچی، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور این بی پی اسٹیڈیم) میں پریکٹس کریں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.