وزیراعظم کا ایک بار پھر کشمیر کے حل پر زور

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ ، وزیراعظم کا ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، عمران خان کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ( 24 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، اس سلسلے میں عالمی قوانین اور معاہدے نظر انداز کر کے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں ، تاہم پاکستان اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کوششیں جاری رکھی جائیں گی ، کیوں کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی قبضے کے بعد کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.