شیخ رشید نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا، رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر کو فسادی، بربادی اور تباہی کا فارمولہ قرار دیدیا،شدید تنقید

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا ہے،کبھی یہ شخص نیب کا ترجمان بنتا ہے اورکبھی اداروں اور کبھی حکومت کا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کے بعد علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کی ڈرامے بازی کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے،حکومت خود تو متنازعہ ہے،یہ اداروں کو بھی متنازعہ کرنے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے،شیخ رشید جیسا آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے،عمران نیازی نے اس کو رکھا ہی مغلظات اور فضولیات بکنے کیلئے ہے،اس کی باتوں کو

نہ تحریک انصاف سنجیدہ لیتی ہے اور نہ عوام۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،یہ کرائے کا ترجمان ہر روز دہشتگردی کی دھمکیاں دے رہا ہے،کراچی واقعے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل کا پارٹ ٹو ہے،عمران نیازی اور اس کے خوشامدی ترجمانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،شیخ رشید جیسا کم ظرف شخص عورت کی عزت اور احترام کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.