زلزلے کے خوفناک جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

سوات (نیوز ڈیسک ) سوات میں ہفتے کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شام کو خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے تمام علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔سوات شہر میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5 عشاریہ2 جبکہ تھی۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.