شاہد افریدی کو کس کے ساتھ بیٹنگ کرنا پسند ہے،شاہد آفریدی نے کریز پر اپنےفیورٹ پارٹنر کا نام بتا دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے مداحوں کے متعدد سوالوں کے جواب دیئے۔ شاہد آفریدی سے ان کے چاہنے والوں نے ماضی کی اور موجودہ کر کٹ سے متعلق سوالات پو چھے۔

ایک صارف نے استفسار کیا کہ ” کریز پر بیٹنگ کرتے وقت آپ کا فیورٹ پارٹنر کون ہے ؟” پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کریز پر سعید انور کو اپنا فیورٹ پارٹنر قرار دیدیا۔

 

فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق سوال پر

شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے میکسویل اور ایرن فنچ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے

کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں جبکہ فاسٹ بالر پیٹ کمنز دنیا کے بہترین بالر ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.