عمران طاہر نے پاکستانی بیٹسمین کے لیے شاندار بات کہہ دی

عمران طاہر نے کچھ دن پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ کاش وہ بھی اپنے ملک پاکستان کے جھنڈے تلے کھیل سکتے پر ایسا نہ ہو سکا، اب انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس پاکستانی سے بہتر پوری دنیا میں کوئی دوسرا بیٹسمن نہیں ہے

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں موجودہ دور میں اس وقت بابر اعظم سے بہتر بیٹسمن پوری دنیا میں کوئی دوسرا نہیں ہے،

عمران طاہر نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں آگے بڑے گی اور بھات زیادہ کامیابیاں سمیٹے گی،

عمران طاہر بابر اعظم کے بارے میں بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں اور وہ ان کے لیے دعا گو ہیں کہ الله ان کو اور زیادہ ترقی اور عزت عطا کرے جس کے وہ مستحق ہیں،

عمران طاہر نے کہا کہ اگر بابر اعظم سخت محنت کو اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑتا ہے اور وہ پورے عزم کے ساتھ لگا رہتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت بابر اعظم کو ہرا نہیں سکتی ہے

عمران طاہر کہتے ہیں کہ میں نے جس دن سے کرکٹ شروع کی میں نے ہمیشہ سے ہی دوسرے سے مقابلہ کیا ہے اور میں نے ہمیشہ سے ہی یہ ذہن میں رکھا کہ وہ بولر آج جس جگہ پر

کھڑا میں نے بھی اسی جگہ پر کھڑا ہونا ہے اور اس چیز نے مجھے بہت زیادہ سیکھنے کا موقع دیا اور میں کبھی بھی اپنی کرکٹ کیریئر میں آرام سے نہیں بیٹھا ہوں میں

خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہا ہوں، عمران طاہر نے کہا کہ اگر بابر اعظم بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں نکل آیا تو پھر وہ کرکٹ کی دنیا میں چمکنے والا ستارہ ثابت ہو گا،

عمران طاہر نے مزید کہا کہ انھوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہے میں جو کام شروع کیا ہے اس کو ختم کر کے ہی دم لیا ہے اور جتنے بھی کامیاب لوگ ہوتے ہیں وہ اپنا کام ختم کر کے ہی دم لیتے ہیں اور

پھر یہی عادت ایک دن ان کو ساری دنیا کے سامنے عظیم بھی کر دیتی ہے اور ساری دنیا سے جدا بھی کر دیتی ہے اور پھر آپ ساری دنیا سے انوکھے اور نرالے بھی نظر آتے ہو

Sharing is caring!

Comments are closed.