جیسن ہولڈر پاکستان اور آسٹریلیا کے رویے سے حیران

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہناہے کہ انھیں پاکستان کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں جیسن ہولڈر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کے دوران انھیں مایوس کیا۔ ہولڈر نے کہا کہ جب ٹیم ویسٹ انڈیز دورہ انگلینڈ پر گئی تودونوں ٹیموںنے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام لوگوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔ لیکن پاکستان اور آسٹریلیا دونوں نے اس روایت کو برقرار نہ رکھتے ہوئے سیاہ فام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں رواں سال ٹیسٹ سیریز کے آغاز میں سیاہ فام لوگوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ایک گھٹنے پر بیٹھی تھیں۔ جس کے بعدٹوئٹر پر BlackLivesMatterکا ہیش ٹیگ چلا کر دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کی گئی تھیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.