بریکنگ نیوز: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کے خلاف اعلان بغاوت کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)بالآخر مقبوضہ کشمیرکے سیاسی رہنما کھل کر بھارت کے خلاف اعلان بغاوت کر چکے ہیں اور اس کی ایک مثال پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رہنماوں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈے کو ہٹانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔ جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔ مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کو بی جے پی کے منشور پر چلنے کے بجائے دستور پر چلنا چاہیے، کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتہ جوڑتا تھا، لیکن اب صورتحال اس سے برعکس ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک کشمیر ی پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.