شاندار حقیقت : اسرائیل بھی پاکستان سے خوفزدہ ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل بارے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل پاکستان کی فوج سے ڈرتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ کو معلوم ہے اسرائیل پاکستان سے اتنا ڈرتا کیوں ہے؟پھر خود ہی اس

کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کی فوج کا ڈر ہے، انہیں معلوم ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم ایک نیوکلیئر طاقت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ میں سب سے تگڑی لابی اسرائیل کی ہے، امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی کو اسرائیل کنٹرول کرتا ہے، انڈین اور اسرائیلی لابی مل کر پاکستان کے خلاف ہیں اور مجے پتہ ہے کہ اپوزیشن نے ان کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے مختلف اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی کی رپورٹس ملتی رہتی ہیں ، کہ کون سے بیک ڈور رابطے ہوتے ہیں،کب اور کہاں کون سے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.