آذر بائیجان نے مدد مانگی تو فوج بھیجیں گے یا نہیں ؟ ترکی کے اعلان نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)ترک حکومت کی جانب سے ایک دبنگ بیان سامنے آیا ہےکہ اگر آذربائیجان نے درخواست کی تو وہ اس کی مددکے لیے اپنی فوج بھیجنے میں بالکل بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا تھاکہ آذربائیجان کے کہنے پر عسکری امداد فراہم کی

جائے گی تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب تک آذربائیجان نے اس قسم کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔فواد اوکتائے نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے علاقے پر جاری تنازعے کے خاتمےکے لیے فرانس، امریکا اور روس کی سربراہی میں تشکیل کردہ گروپ آرگنائزیشن فار حفاظت اینڈکارپوریشن اِن یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک تنازعے کا حل نہیں چاہتے اور آرمینیا کی سیاسی اور عسکری طور پر مدد کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.