ڈبل شاہ کے بعد رئیس ماموں منظر عام پر ۔۔۔۔ ایسے حیران کن طریقے سے سرکار افسران کو چونا لگاتا رہا کہ جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) کروڑوں روپے کا ایک اور فراڈسامنے آگیا، رئیس ماموں نامی ایک شخص نے سرکاری افسران کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا ،رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی میں ڈبل شاہ کے بعد نئے کردار رئیس ماموں کا

کروڑوں روپے کا فراڈ منظرِعام پر آیا ہے، رئیس ماموں نامی شخص نے شہریوں کو رینٹ کار بزنس کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، متاثرین میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی رئیس ماموں نے تاریخ کا بڑا فراڈ کر دیا ہے، ملزم رئیس ماموں شہریوں کی سینکڑوں قیمتی گاڑی غائب کر گیا اور شہریوں کو مارکیٹ سے 300 گنا اضافی رینٹ ادا کرنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا رہا، پولیس کے مطابق ملزم رئیس ماموں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں بڑی تعداد سرکاری افسران کی بھی شامل ہے، جس کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.