بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر دلہن کے لباس میں بھی کرکٹ کو نہ بھولیں

 لاہور: 

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹرسنجیدہ اسلام دلہن کے لباس میں بھی کرکٹ کو نہ بھولیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹر سے شادی کے موقع پر ہاتھ میں بیٹ کر میدان میں منفرد فوٹو شوٹ کروایا، سنجیدہ اسلام کی کرکٹ سے والہانہ محبت کے اس اظہار کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ 2014 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی 24 سالہ بیٹر 14 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکی ہیں،2018 میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے اسکواڈ میں بھی شامل تھیں۔

سنجیدہ اسلام گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان پر بھی آئی تھیں، ان کے شوہر مصدق فرسٹ کلاس کرکٹر اورقومی ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.