آپریشن کے ذریعے دوبہنوں کی جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

اسلام آباد: 

پمز اسپتال میں کام یاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی۔ 

پمز اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری کا ایکسپریس سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ’’ٹیپیکل جینیٹیلیا‘‘ ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ انسانوں میں یہ کیفیت شاذ و نادر ہوتی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.