
پی ڈی ایم والوں کیلئے کڑا امتحان محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دبائو موجود ہے، اور یہ دبائومغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود