
پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے بعددھوبی کے اکاؤنٹ سےاربوں کی ٹرانزیکشن ؟ اکائونٹ کب بنا، اربوں روپے کہاں سے اکائونٹ میں آئے ؟ تہلکہ انگیز انکشاف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے بعد اب دھوبی کے اکاؤنٹ سے پونے 13 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن سامنے آگئی ہے۔گھوٹکی کے دھوبی رمیش کمار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیجا تو اسے پتا چلا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے 2009ء میں سردار غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر بھرتی ہوا، یہ نوکری کب کا چھوڑ چکا، نہیں پتا کب اکاؤنٹ بنا، اربوں روپے کہاں سے اکاؤنٹ میں آئے؟یاد رہے