عمران خان کی گندی ذہنیت: (ن) لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ان الفاظ کا استعمال کیوں کیا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کے لئے جو الفاظ استعمال کئے اس سےان کی گندی ذہنیت ظاہر ہو گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ” گندی ذہنیت والے عمران خان کے ذہن کا گند آج باہر آگیا۔یہ شخص وزیراعظم تو کیا چپڑاسی بننے کے لائق بھی نہیں تھا۔ نیازی نے جو الفاظ مریم بی بی کیلئے استعمال کئے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں اور کل پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کراؤں گی۔”خیال رہے کہ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ میں دو بچوں کی تقریر پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہو گئی ہے لیکن میرے لئے بچے ہی ہیں، انسان جب تک زندگی میں محنت نہیں کرتا، وہ لیڈر بن ہی نہیں سکتا، ان دو بچوں نے آج تک زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا لیکن آج لیکچر دے رہے ہیں، دونوں نے اپنی زندگی میں پیسے بنانے کیلئے ایک گھنٹہ بھی حلال کا کام نہیں کیا اور اپنے باپ کی حرام کمائی پر پلے، ان پر تبصرہ کرنا فضول ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مریم نواز نے مریم نواز نے کہاکہ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے قید میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔نجی ٹی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کراچی جلسے میں شرکت کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہو گئیں ہیں ، اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ،نوازشریف نے تو انہیں مخاطب ہی نہیں کیا،حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، تھوڑے دنوں میں اسے سب صاف صاف نظر آجائے گا۔مریم نواز نے کہاکہ میاں صاحب نے کہاکہ یہ آپ کا کھیل نہیں اس سے باہر رہیں ،بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کاکوئی کام نہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ 2 مرتبہ قید میں جاچکے ہیں، اب کوئی ڈر نہیں ،جوڈر تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے، قید میں پہلے بھی سہولیات نہیں تھی، وارننگز کسی اور کودیں،ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *