عمران خان کیا چیز ہے ، ہمارا مقابلہ تو بڑوں سے ہے ۔۔۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے نکلتے وقت مریم نواز نے متنازع بیان داغ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)مریم نواز نے کہاکہ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے قید میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔نجی ٹی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کراچی جلسے میں شرکت کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہو گئیں ہیں ،

آج کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ،نوازشریف نے تو انہیں مخاطب ہی نہیں کیا،حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، تھوڑے دنوں میں اسے سب صاف صاف نظر آجائے گا۔مریم نواز نے کہاکہ میاں صاحب نے کہاکہ یہ آپ کا کھیل نہیں اس سے باہر رہیں ،بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کاکوئی کام نہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ 2 مرتبہ قید جاچکے ہیں، اب کوئی ڈر نہیں ،جوڈر تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے، قید میں پہلے بھی سہولیات نہیں تھی،قید کسی اور کودیں،ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا اٹیک آرمی چیف پر نہیں پوری فوج پر ہے ،یہ گیڈر دم دبا کر بھاگ گیا اور وہاں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف باتیں کررہا ہے،یہ شخص ضیاء الحق کے جوتے پالش کرتےوزیر اعلیٰ بنا تھا،جب تک نواز شریف کیساتھ عدلیہ کھڑی ہے تب تک عدلیہ ٹھیک ہے، حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ بند ہوتا ہے تو عدلیہ اچھی ہے، 5رکنی بینچ نواز شریف کو سزا دیتا ہے توکیوں نکالا کہہ کر عدلیہ کو بدنام کرتا ہے، نوازشریف سن لو، اب سے میری کوشش ہے تمہیں ملک میں واپس کارروائی جلد مکمل کریں،حکومت ہر طرح کی مدد دینے کو تیار ہے،اپوزیشن نے صرف ایک عمران خان کودیکھا ہے ، اب نیا عمران خان بھی بن گیا ،اب کسی بھی لٹیرے کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *