بریکنگ نیوز: مریم نواز کس کی گاڑی میں کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہوئیں؟ سنسنی خیز انکشاف نے پاکستانیوں کو چکرا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ چکی ہیں۔ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی جلسے میں شرکت کے لیے کراچی پہنچی ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو لے جانے کے لیے بلٹ پروف گاڑی ائیر پورٹ بھیجی۔ مریم نواز ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں پہلے مزار قائد پر جا کر حاضری دیں گی اور پھر نجی ہوٹل میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے بعد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز جس گاڑی میں سوار ہیں وہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہے۔ مریم نواز کی گاڑی سابق گورنر سندھ محمد ذبیر ڈرائیو کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں۔ لاہور سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو عام جیلوں میں رکھے جانے کی بات پر مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تو وہ غلط ہے، ہمیں پہلے بھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اور کو دیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کو ابھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *