بریکنگ نیوز: صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری، انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول

شانگلہ (ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے تحریک انصاف کا ایک عہدے دار جاں بحق ہو گیا۔ گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ قافلے میں شامل گاڑی کے

بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری اور شدید زخمیوں کو سوات لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سڑک گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر ہو نے کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ یہ حادثہ بہرام درہ سے آمنی آتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں کو آمنہ ہسپتال لایا گیا مگر وہاں کوئ سہولت موجود نہ ہونے کے باعث انہیں سوات منتقل کرنا پڑا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی فضل الرحمان جان بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قافلے میں پی ٹی آئی شانگلہ کی تمام لیڈرشپ موجود تھی۔ زخمیوں میں فضل الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اور نیک عمل کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *